امریکی انتظامیہ کی جانب سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا ملالہ کی سالگرہ کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ملالہ باہمت، ہیرو،رہنما اور دنیا بھر میں عورتوں اور بچیوں کے حقوق کی وکیل ہیں۔
ٹونی بلنکن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملالہ اپنی عمر کے حساب سے دانشمند اور بہادر ہیں۔،
دوسری جانب ملالہ کے شوہر عصر ملک نے ملالہ کو سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کی روشنی قرار دیا۔
واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے 12 جولائی کو اپنی 25 ویں سالگرہ منائی گئی۔
Comments are closed.