ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

امریکی انتخابات 2024: آنجہانی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے صدارتی امیدوار ہوں گے

آنجہانی امریکی صدر جان فٹزگیرالڈ کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ فٹزگیرالڈ کینیڈی جونیئر 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی طرف سے حصہ لیں گے۔

وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں، 69 سالہ رابرٹ کینیڈی جونیئر نے فیڈرل الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی بدھ کے روز جمع کروائے۔

2021 میں انسٹاگرام نے ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا تھا کیونکہ وہ کورونا وائرس سے متعلق بےبنیاد دعوے کر رہے تھے۔

رابرٹ کینیڈی جونیئر ماحولیاتی وکیل ہیں، ان کے والد رابرٹ کینیڈی امریکا کے اٹارنی جنرل تھے۔

پچھلے مہینے ٹوئٹ کرتے ہوئے رابرٹ کینیڈی جونیئر نے کہا تھا کہ اگر میں صدر بنا تو میری پہلی ترجیح ریاست اور کاروباری طبقے کے درمیان کرپٹ انضمام کو ختم کرنا ہوگا جس نے ہماری معیشت تباہ کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متوسط طبقے کو تباہ کر دیا گیا ہے، ہماری خوبصورت زمینوں اور پانیوں کو آلودہ کر دیا ہے اور ہم سے ہماری اقدار اور آزادی چھین لی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.