امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیسڈیک انڈیکس میں ساڑھے تین فیصد کمی رہی جبکہ ڈاؤ جونز میں 2.7 فیصد کمی سے شدید ترین مندی دیکھی گئی۔
جنوری کے بعد اسٹینڈرڈ اینڈ پورز 500 کیلئے یہ ہفتہ بدترین رہا، جس میں 5 فیصد سے زائد مجموعی کمی ہوئی، اسٹینڈرڈ اینڈ پورز میں جمعے کو 2.9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
امریکی اسٹاک میں شدید مندی 40 سال کے دوران مہنگائی کی بلند ترین شرح کے بعد ہوئی۔
کنزیومر پرائس انڈیکس 8.6 فیصد پر پہنچ گیا جبکہ ایس اینڈ پی 500 میں 2.9 فیصد مندی دیکھنے میں آئی۔
Comments are closed.