بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی ائیرلائن کا دورانِ پرواز خاتون پر بڑا جرمانہ، وجہ کیا تھی؟َ

امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں  خاتون کو 80 ہزار سے زائد ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے ) کے مطابق فلائٹ کے دوران جہاز کی کھڑکی کھولنے اور عملے پر حملہ کرنے کی وجہ سے خاتون پر 81 ہزار 950 امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے۔

عملے نے فوری طور پر خاتون کے منہ پر ٹیپ لگا کر اسے سیٹ سے باندھ دیا تھا کیونکہ وہ کھڑکی کھول کر دوسرے مسافروں کے لیے خطرے کا باعث بن رہی تھی۔

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے 360 مسافروں کے طیارے میں اکیلے سفر کر کے سب کو حیران کردیا۔

یہ واقعہ گزشتہ سال جولائی میں پیش آیا تھا لیکن ایف اے اے نے تفصیلی انکوائری کے بعد گزشتہ دنوں خاتون پر جرمانے کا اعلان کیا۔

یہ امریکی ایوی ایشن ریگولیٹر کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.