online dating overseas free online dating boston www.yahoo philippines.com the most beautiful girl in the philippines thaicupid international cebuana singles looking for a partner in crime

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی، برطانوی، آسٹریلوی شہریوں کو کابل ایئر پورٹ جانے سے روک دیا گیا

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے اپنے باشندوں کو کابل ایئر پورٹ جانے سے منع کر دیا۔

امریکی، برطانوی اور آسٹریلوی حکومتوں کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ امریکی، برطانوی اور آسٹریلوی باشندے کابل ایئر پورٹ نہ جائیں، دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے۔

جاری کی گئی ایڈوائزری میں ان تینوں ممالک کے باشندوں کو کابل ایئر پورٹ سے کسی محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے، کابل ایئر پورٹ کے علاقے میں ہیں تو نکل کر کسی محفوظ مقام پر چلے جائیں۔

ایڈوائزری میں برطانوی باشندوں کو افغانستان سے فوری نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ برطانوی کسی اور ذرائع سے افغانستان سے نکل سکتے ہیں تو فوری نکل جائیں۔

واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان کا کنٹرول سنھبالنے کے بعد کابل سے غیر ملکیوں کا انخلاء اب بھی جاری ہے جبکہ 10 ہزار افراد بدستور انخلاء کے منتظر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.