جیک پوٹ جیتنے والے کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ پانچ سو سینتیں اعشاریہ پانچ ملین ڈالر ایک ہی بار لینا چاہتا ہے یا پھر وہ اسے سالانہ طور لینا چاہتا ہے۔منگل کو لاٹری کے لیے قرعہ اندازی ہوئی جس میں 13 ٹکٹوں کے خریدار شامل تھے۔ ریاست مشی گن، کیلیفورنیا، کولاروڈو، انڈیا، نیویارک، فلوریڈا اور اوہائیو میں ڈرا کی پہلے پانچ نمبروں کی مماثلت پر کم از کم ایک ملین امریکی ڈالر کا انعام جیتا۔رواں برس یہ پہلا میگا میلنز جیک پوٹ جیتا گیا ہے۔ گذشتہ برس کیلیفورنیا کے دو پلیئرز نے اسے 394 ملین امریکی ڈالر کے پرائز کی صورت میں جیتا تھا۔امریک کی تاریخ میں سب سے بڑا لاٹری جیک پوٹ دو بلین امریکی ڈالر کا پاور بال پرائز تھا جو کیلیفورنیا میں ہی نومبر 2022 میں جیتا گیا تھا۔دو امریکی میگا ملین ٹکٹ امریکہ کی 45 ریاستوں میں فروخت ہوئے تھے۔لاٹری کے مطابق ہر میگا ملینز ٹکٹ کی فروخت سے ملنے والی آمدنی کا آدھا اس ریاست کے پاس رہتا ہے جہاں ٹکٹ فروخت ہوئے تھے وہاں اچھے مقاصد کے لیے رکھا جاتا ہے اور ریٹریلرز کے کمشن کے لیے استعمال ہوتا ہے۔اس لاٹری کا قیام 2002 میں کیا گیا اور اس لاٹری کے قوانین میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں جن کے باعث لاٹری کے جیتنے کے امکانات میں کافی کمی آئی ہے اور اسی لیے انعام کی رقم جمع ہو کر بہت بڑی ہو جاتی ہے۔
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.