امریکی ادارے ایف ڈی اے نے 16 اور 17 سال کے امریکی شہریوں کیلئے فائزر ویکسین کے بوسٹر شاٹ کی منظوری دے دی ہے۔
ایف ڈی اے کے مطابق 16 اور 17 سال کے امریکی دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد بوسٹر شاٹ لگوانے کے اہل ہوں گے۔
واضح رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایڈوائزری پینل نے کورونا ویکسین بوسٹر شاٹ لگوانے کی سفارش کردی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کمزور قوت مدافعت رکھنے والے یا غیر موثر ویکسین لگوانے والوں کو بوسٹر شاٹ لگوانا چاہیے۔
Comments are closed.