یو ایس ایڈ آفس کے قائم مقام ڈائریکٹر الطاف آفریدی کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت خیبر پختون خوا کے ضم اضلاع کی ترقی کیلئے تعاون کر رہی ہے۔
پشاور میں یوایس ایڈ آفس کے قائم مقام ڈائریکٹر الطاف آفریدی نے ورچوئل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ نے پشاور شہر میں پانی کے نظام کی بہتری کے لیے بھی کام کیا ہے، ضم شدہ علاقوں کیلئے 600 کلو میٹر پر مشتمل سڑکوں کا نیٹ ورک بھی تعمیر کیا۔
الطاف آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں سولر پینل بھی نصب کیئے گئے ہیں، یو ایس ایڈ نے 967 تعلیمی اداروں کی تعمیر اور بحالی کا کام کیا۔
Comments are closed.