امریکی شہر برلنگٹن میں فائرنگ کے واقعے میں 3 فلسطینی طلباء شدید زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی طلباء پر فائرنگ کے الزام میں مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برلنگٹن کے میئر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے، ممکنہ طور پر فائرنگ کا یہ واقعہ نفرت انگیز جرم پر مبنی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی طلباء امریکی جامعات میں زیر تعلیم تھے اور ان کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے ہے۔
تینوں نوجوان روایتی فلسطینی رومال ’کفیہ‘ پہنے ایک تقریب میں شرکت کرنے جا رہے تھے کہ سفید فام شخص نے ان پر 4 گولیاں چلائیں اور پھر فرار ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلِ خانہ نے فائرنگ کو نفرت انگیز جرم قرار دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 48 سالہ جیسن کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.