امریکا میں یونیورسٹی آف نیواڈا، لاس ویگاس میں 15 سالہ طالب علم نے گریجویشن مکمل کرلیا، اس طرح وہ اس یونیورسٹی کی تاریخ میں سب سے کم عمر گریجویٹ بن گئے ہیں۔
جیک ریکو نامی اس لڑکے کو آئندہ ہفتے گریجویشن کی تکمیل کے حوالے سے ففتھ ڈگری ایوارڈ کی جائے گی۔ اس طرح وہ اس یونیورسٹی میں گریجویشن کرنے والے سب سے کم عمر گریجویٹ بن گئے ہیں۔
اس سے قبل انھوں نے کیلی فورنیا کے فولرٹن کالج سے ایسوسی ایٹ ڈگری دو سال میں حاصل کی اور صرف 13 برس کی عمر میں فولرٹن سے گریجویشن کرکے وہاں بھی کم عمر ترین گریجویٹ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ریکو کے مطابق تھرڈ گریڈ میں فیل ہونے کے بعد اس نے فیصلہ کیا تھا کہ اب وہ اپنے طریقے کے مطابق تعلیم حاصل کریگا۔
اس نے مزید کہا کہ بچے ایک جیسے نہیں ہوتے، کچھ بچے پبلک اسکول میں خوب کامیابی حاصل کرتے ہیں تو کچھ گھر میں ہوم اسکول سے بہتر نتائج حاصل کرتے ہیں، لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ یہ بچے کی مرضی پر چھوڑنا چاہیے کہ اس کے لیے کیا بہتر ہے اور وہ کس طرح تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے۔
Comments are closed.