ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

امریکا: ہیٹ ویو سے ہلاکتیں 13 ہو گئیں

امریکا کے جنوبی علاقوں میں ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں میکسیکو کی سرحد کے قریب ٹیکساس کی ویب کاؤنٹی میں ہوئیں۔

ٹیکساس کی ویب کاؤنٹی میں پچھلے ہفتے درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

میکسیکو میں شدید گرمی سے جون میں 100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں بگ بینڈ نیشنل پارک میں ہائیکنگ کرتا 14 سال کا لڑکا گرمی سے ہلاک ہوگیا، بیٹے کی مدد کے لیے بگ بینڈ نیشنل پارک جانے والا والد کار حادثے میں چل بسا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں گرمی کی شدت سے سڑکوں پر دراڑیں پڑنے لگی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.