امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد 53 ہوگئی۔
زرائع کے مطابق آگ سے سیکڑوں مکانات اور عمارتیں مکمل جل گئیں، طوفانی ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات کے سبب تباہی نہ روکی جاسکی۔
جنگلات میں لگی آگ سے تاریخی سیاحتی مقام Lahaina جل کر تباہ ہوگیا۔
امریکی صدر بائیڈن نے ہوائی کے جنگلات میں آگ کو بڑا سانحہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ آگ کے سبب کاؤنٹی ماؤوی میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، آگ لگنے کے باعث متعدد بجلی کے کھمبے بھی گر گئے ہیں
ریاست ہوائی کے گورنر کا کہنا ہے کہ آگ سے ہونے والے نقصان کا مکمل اندازہ لگانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔
Comments are closed.