امریکا کی کئی ریاستوں میں گرمی کی خطرناک لہر جاری ہے جس کے باعث واشنگٹن اور اوریگون میں 26 جون سے یکم جولائی تک گرمی سے 116 اموات واقع ہوئی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ یہاں آج درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 1913ء میں ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یہ ریکارڈ درجہ حرارت زمین پر اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
برطانوی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ امریکا کی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
برطانوی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے لاس ویگاس ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.