امریکا کے پہلے مسلم وفاقی پاکستانی جج زاہد قریشی کے اعزاز میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی کی جانب سے نیویارک میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی امریکن زاہد قریشی نے کہا کہ پاکستانی نوجوان امریکا کی بیوروکریسی اور گورنمنٹ سروسز کا حصہ بنیں۔
پاکستانی جج زاہد قریشی کا کہنا تھا کہ انکی بطور پہلے پاکستانی وفاقی جج تعیناتی امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کی انتھک کوششوں کی بدولت ہوئی۔ ایک روز امریکا کی سپریم کورٹ میں بھی پاکستانی امریکنز جج تعینات ہوں گے۔
Comments are closed.