بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کے جنگلات میں لگی آگ سے بڑےپیمانے پر تباہی

امریکی ریاست واشنگٹن اور اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ سے بڑےپیمانے پر تباہی ہو گئی ہے۔

امریکی ریاست واشنگٹن اور اوریگن میں جنگلات کی آگ کے باعث بحر الکاہل کے شمال مغرب کے بیشتر حصے دھویں کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

واشنگٹن اوراوریگن میں اس وقت 2 درجن سے زائد مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہیں۔

جنگلات کی آگ کے باعث واشنگٹن اور اوریگن کی فضا انتہائی آلودہ ہے جبکہ واشنگٹن کے شہرسیاٹل میں شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں باہر نکلنے والے شہری ماسک لگانے پر مجبور ہیں۔

اوریگن میں حکام نے شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.