بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کی یوکرین کیلئےاضافی فوجی امداد کی منظوری

امریکا نے یوکرین کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی فوجی امداد کی منظوری دیدی۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے مطابق ایک سال میں یوکرین کو چوتھی مرتبہ فوجی امداد فراہم کی گئی ہے، جنوری 2021ء سے اب تک یوکرین کو1اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی فوجی امداد دے چکے ہیں۔

امریکا نے 26 فروری کو بھی 35 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی تھی۔

دوسری جانب یوکرین سے روس نقل مکانی کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

روس نے فرانس اور جرمنی سے نقل مکانی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں روکنے کے لیے یوکرین پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی فوج کی مغربی علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے، ایک اور اہم شہر پر قبضہ کر لیا گیا ہے، روس نے یوکرین بھیجے گئے اسلحے کو نشانہ بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

اِدھر روس نے مقبوضہ یوکرینی علاقوں میں ریفرینڈم کرانےکا فیصلہ کر لیا ہے، یوکرین کے جنوبی کیرسون شہرمیں ریفرنڈیم کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

روس کی کیف پرچڑھائی کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں، مشرقی اور جنوبی یوکرین میں پھنسے پاکستانی روس جاسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.