یوکرین پر روس کے ڈرون حملوں کے بعد امریکا نے یوکرین کو دو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون یوکرین کو 2 جدید فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو 8 جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز یوکرین پر 43 ڈرونز داغے گئے تھے، جس میں سے37 کو مار گرایا تھا۔
دوسری جانب یوکرینی کمپنی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے جوہری پلانٹ سے 2 سینئر عہدیداروں کو اغوا کر لیا ہے۔
Comments are closed.