امریکا نے پابندیوں کے باوجود افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی، امریکا نے افغانستان کے ساتھ بیشتر تجارتی اور مالیاتی لین دین کی اجازت دیتے ہوئے نئے قواعد جاری کردیے۔
امریکی نائب وزیر خزانہ ولی اڈیمو نے نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں سنگین بحران کے تناظر میں یہ ضروری ہے کہ ہم ان خدشات کو دور کریں کہ پابندیاں تجارتی اور مالیاتی سرگرمیوں کو روک رہی ہیں۔
امریکی وزارتِ خزانہ نے کہا کہ یہ اقدامات ضروری حد تک افغانستان اور اس کے حکومتی اداروں سے متعلق تمام لین دین کی اجازت دیتے ہیں سوائے ان کے جو براہ راست طالبان، حقانی نیٹ ورک یا امریکی پابندیوں کی وجہ سے ممنوع دیگر اداروں کو فائدہ پہنچائیں۔
Comments are closed.