امریکا کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں فائرنگ 2 مقامات اکیڈمک بلڈنگ اور یونین بلڈنگ میں کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماسک لگائے ہوئے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔
مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشتبہ شخص کی تصاویر جاری کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کلاسز اورکیمپس کی سرگرمیاں 48 گھنٹوں کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔
Comments are closed.