ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

امریکا کی قیدی تبادلے میں سعودی عرب کی ثالثی کی تردید

امریکا نے روس امریکا قیدی تبادلے میں سعودی عرب کی ثالثی کی تردید کر دی، امریکی باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر اور روسی شہری سابق اسلحہ ڈیلر وکٹر بوٹ آج روس امریکا قیدیوں کے تبادلے میں رہا ہوئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرن جین کا کہنا ہے کہ امریکی باسکٹ بال کی کھلاڑی برٹنی گرائنر کی رہائی صرف روس اور امریکا بات چیت سے ہوئی ہے۔

امریکی باسکٹ بال کی کھلاڑی برٹنی گرائنر اور روسی شہری وکٹر بوٹ رہا ہو کر اماراتی دارالحکومت ابوظبی پہنچ گئے ہیں۔

کیرن جین کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت میں صرف امریکا اور روس شامل تھے، قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت میں کسی کی ثالثی شامل نہیں تھی۔

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ روس امریکا قیدیوں کے تبادلے میں اماراتی صدر اور سعودی ولی عہد نے ثالثی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.