بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

امریکا کی عمران پر حملے کی پھر مذمت

امریکا کی طرف سے عمران خان پر حملے کی ایک بار پھر مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، فریقین تشدد، ہراسانی اور دھمکیوں سے احتراز کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کو جمہوری اور پُرامن دیکھنے کا عزم رکھتا ہے۔

نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز میں پاکستان میں جو ہوا اس پر تشویش ہے، آزادئ صحافت اور رائے پر پاکستانی حکام کے ساتھ بھی بات کرتے رہیں گے۔

واجد عمران خان پرحملے اور ملک کی موجودہ صورتحال پرامریکا کا مزید کیا کہناہے

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.