جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

امریکا کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انٹونی بلنکن نے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنما چاہئے، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

انٹونی بلنکن نے عمران خان کی ریلی میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.