امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان 75 برسوں سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ طویل مدتی تعاون جاری رکھنے کے متمنی ہیں۔ امریکا کے نزدیک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان دونوں ملکوں کے مفاد میں ضروری ہے۔
Comments are closed.