آزاد کشمیر کے سابق صدر اور سفارت کاری کے شعبے میں مہارت رکھنے والی اہم شخصیت سردار مسعود خان کو امریکا کی جانب سے پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر سفارتی ذمے داریاں ادا کرنے کی اجازت مل گئی۔
امریکا کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر سردار مسعود خان کے کاغذات قبول کر لیے گئے۔
کاغذات قبول کیے جانے کے بعد امریکا کے لیے پاکستان کے نئے سفیر سردار مسعود خان کا اگریما جاری کر دیا گیا۔
سردار مسعود خان کو گزشتہ برس نومبر میں امریکا کے لیے نیا سفیر نامزد کیا گیا تھا۔
بین الااقوامی امور کے ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق صدر اور سفارت کاری کے شعبے میں مہارت رکھنے والی اہم شخصیت سردار مسعود خان نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی مسئلہ کشمیر کو امریکا سمیت عالمی برادری میں ایک نئی بلندی پر لے جا سکتی ہے۔
Comments are closed.