بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

امریکا کی جنوبی ریاستوں میں موسم شدید گرم، شہریوں نے فواروں اور سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا

امریکی ریاست ایریزونا، ٹیکساس اور جنوبی علاقوں میں گرمی کا راج ہے، 62 ملین امریکی گرمی کی لہر کی زد میں ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر 4 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

شہریوں کو دھوپ سے بچنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

ٹیکساس میں گزشتہ روز درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شہریوں نے فواروں اور سوئمنگ پولز میں نہا کر اور آئس کریم کھا کر گرمی بھگانے کی کوشش کی۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکا میں بڑھتی ہوئی گرمی دراصل موسمیاتی تبدیلی کی علامت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.