سلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کا اسرائیل نے خیر مقدم کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ حماس کو ختم کرنے کے لیے جنگ جاری رہے گی۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں امریکا کے درست موقف کی تعریف کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کو ختم کرنے اور جنگ کے باقی مقاصد کے حصول کے لیے جنگ جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی پیش کردہ قرارداد ویٹو کردی ہے۔
Comments are closed.