امریکی انتظامیہ نے تائیوان کوایف 16طیاروں کے میزائلوں کی فروخت کی منظوری دے دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق تائیوان کو تقریباً 619 ملین ڈالر مالیت کے اسلحہ فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ تائیوان کو اسلحہ فروخت کی منظوری کے بارے میں کانگریس کو مطلع کر دیا گیا ہے، ممکنہ فروخت تائیوان ریلیشن ایکٹ، دیرینہ ون چائنا پالیسی کے مطابق ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تائیوان کو ممکنہ اسلحہ فروخت کا مقصد اس کے دفاع کی صلاحیت کو بڑھانا ہے، تائیوان کے لیے امریکی اقدامات خطے، آبنائے تائیوان میں امن واستحکام برقرار رکھنے کے لیے ہیں۔
دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان کے لیے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے نئے پیکج کی مخالفت کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا کو تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت اور فوجی رابطہ بند کرنا چاہیے۔
Comments are closed.