امریکا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگانے کے معاملے پر کینیڈا کے ساتھ کسی بھی کشیدگی کی تردید کردی۔
امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے واضح کیا کہ بھارت پر کینیڈا کے سنگین الزامات پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی تشویش کے باوجود امریکا اور کنیڈا کے درمیان اس معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت کے ایجنٹ کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین کے قتل میں ملوث ہیں۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو میں جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ کا قتل ایک سنگین معاملہ ہے، سکھ رہنما کے قتل کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور ہم یہی کر رہے ہیں۔
Comments are closed.