امریکا نے میانمار میں آنگ سان سوچی کو دی گئی سزا کی مذمت کی ہے۔ واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سوچی کو سزا غیر منصفانہ ہے۔ فوجی حکومت میانمار میں جمہوریت اور انصاف کی توہین کررہی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ میانمار کی فوجی حکومت قانون کی بالادستی کو نظر انداز کر رہی ہے۔ میانمار کی فوج عوام کے خلاف تشدد کا استعمال کررہی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ فوجی حکومت آنگ سان سوچی اور دیگر رہنماؤں کوفوری رہا کرے۔ آزادی اور جمہوریت میانمار کے عوام کا حق ہے۔ فوجی حکومت میانمار کےعوام کی رائے کا احترام کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ میانمار میں جمہوری عمل فوری بحال ہونا چاہیے۔
Comments are closed.