وائٹ ہاؤس نے پاکستان میں پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی سے متعلق ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایسی کارروائیوں پر تشویش ہے جو ہمارے مشترکہ مفادات والے ملک میں عدم استحکام کا باعث بنیں۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صورتِ حال کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ امریکا پاکستان میں سابق وزیراعظم کے خلاف کسی سازش میں ملوث نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سامنے آنے والی دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔
Comments are closed.