بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے افغانستان میں فضائی کارروائی کے لیے امریکا کو بیسز دینے سے متعلق تجویز پر سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا کو ڈرون بیسز کی فراہمی سے متعلق ان کا بیان سامنے آیا ہے۔
اس پر نگراں صوبائی وزیر نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ’’نو کمنٹس‘‘۔
واضح رہے کہ نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی سے منسوب بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
Comments are closed.