امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں پہلی سیاہ فام اور دوسری خاتون صدر کا انتخاب کیا گیا ہے۔
1640 میں ہارورڈ یونیورسٹی کے قیام کے بعد کلاڈین گے یونیورسٹی کی تیسویں صدر ہیں۔
انہوں نے اسی تعلیمی ادارے سے 1998 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور 2006 میں یہاں تدریس سے منسلک ہوگئی تھیں۔
ہارورڈ گزیٹ کے مطابق کلاڈین کو پولیٹیکل سائنس میں بہترین مقالہ لکھنے پر انعام بھی ملا تھا۔
انہوں نے ہارورڈ کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سائنسز میں بطور ڈین ذمہ داریاں سرانجام دیں۔
Comments are closed.