امریکی ریاست لوزیانا کے ایک گھر میں کتے کیلئے بنائے گئے چھوٹے دروازے سے مگرمچھ داخل ہوگیا۔
ڈان اور ہان شولٹز نے امریکی اخبار کو بتایا کہ وہ صبح 5 بجے اپنے پالتو کتے ’پانڈا‘ کے غرانے سے اٹھے لیکن نظرانداز کر دیا۔
بعد ازاں جب پانڈا زیادہ غرانے لگا تو انہیں سمجھ آگیا کہ گھر میں کوئی گھسا ہے۔
62 سالہ ڈان نے پستول نکالی اور ہان پانڈا کے ساتھ کمرے میں ہی رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک لمحے کو گھر میں مگرمچھ دیکھ کر میں اچھل پڑا تھا، مگرمچھ منہ کھول کر سانس لے رہا تھا۔
ڈان نے پولیس اور وائلڈ لائف والوں کو بلایا، وائلڈ لائف اہلکار نے مگرمچھ کو پکڑ کر اسے قریبی جھیل میں چھوڑ دیا۔
Comments are closed.