ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید فوجی امداد بھیجنے کا اعلان

روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکا نے یوکرین کے لیے مزید 400 ملین ڈالر مالیت کی فوجی امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیج رہا ہے۔

روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکا یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر 3 ارب ڈالر کی نئی فوجی امداد دینے کا اعلان کرے گا۔

پینٹاگون کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جرمنی میں ایک سیکیورٹی امدادی ہیڈکوارٹر قائم کر رہے ہیں جو یوکرین کے لیے تمام ہتھیاروں کی منتقلی اور فوجی تربیت کی نگرانی کرے گا۔

پینٹاگون نے کہا کہ امریکی فوجی امداد میں فضائی دفاع کے لیے فنڈنگ بھی شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.