جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

امریکا کا یوکرینی ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

امریکا نے یوکرین میں ہیلی کاپٹر حادثے میں یوکرینی وزیر داخلہ اور دیگر یوکرینی حکام کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا کو ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہے، امریکی صدر بائیڈن نے ہیلی کاپٹر حادثے کو المناک سانحہ قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ یوکرینی ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر افسوس ہے، امریکا کی ہمدردیاں یوکرینی عوام اور زیلنسکی انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

جرمنی نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے یوکرین کو حادثے کی تحقیقات میں مدد کی پیش کش کی ہے۔

واضح رہے کہ یوکرینی دارالحکومت کیف کے مضافات میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں یوکرینی وزیر داخلہ، اعلیٰ حکام اور ایک بچہ شامل ہے۔

ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں ہوسکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.