امریکا کا یوم آزادی بدھ کو منایا جائے گا، سن دوہزار انیس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ریکارڈ 29 لاکھ افراد سفر کرکے تعطیل کا مزہ لے رہے ہیں۔
سن دوہزار انیس کے مقابلے میں دو ہزار پروازیں کم آپریٹ ہونے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا ریکارڈ ہے۔
واضح رہے کہ 4 جولائی 1776 کو امریکا نے برطانوی تسلط سے آزادی حاصل کی تھی۔
امریکا آبائی باشندوں کے علاوہ ہجرت کرکے آنے والوں کا ملک ہے جہاں پر اکثریت ان افراد کی ہے جو دوسرے ممالک سے ہجرت کرکے یہاں آباد ہوئے ہیں۔
Comments are closed.