جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید 900 فوجی بھیجنے کا فیصلہ

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید 900 امریکی فوجی بھیجنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے عراق میں کم از کم 12 اور شام میں 4 حملے کئے گئے۔

پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر حملوں میں 20 سے زائد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق نئی تعیناتی کا مقصد امریکی فورسز کی حفاظت اور فضائی دفاع کو تقویت دینا ہے۔

امریکی رپورٹس کے مطابق ان کے فوجی اسرائیل نہیں جائیں گے، یہ تعیناتی خطے میں اسرائیل فلسطین جنگ مزید پھیلنے سے روکنے کا پیغام دینے کی کوشش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.