منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں عسکری قوت مضبوط کرنے کا اعلان

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں عسکری قوت مزید مضبوط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی ایف 16 اور ایف 35 طیارے بھیجے  جائیں گے۔

پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اضافی لڑاکا طیارے بحری جنگی جہاز کے ساتھ بھیجے جائیں گے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون کے مطابق امریکی عسکری قوت میں اضافہ آبنائے ہرمز اور اطراف کے علاقوں کی نگرانی کے لیے کیا جارہا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق اہم آبی گزرگاہوں پر کمرشل جہازوں کو ایران سے درپیش خطرات پر فوجی موجودگی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.