امریکا کے فوجی حکام ایک ایف 35 بی لڑاکا طیارے کو تلاش کر رہے ہیں جو آج صبح ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں پرواز کرتے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔
امریکی فضائیہ کی چارلسٹن ایئربیس نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دوران پرواز کچھ فنی خرابی کی وجہ سے میرین کور کے پائلٹ نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگا لی تھی۔
ایئربیس نے تصدیق کی ہے کہ پائلٹ بخیریت طیارے سے نکل گیا تھا، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر انہیں ایسی کوئی بھی معلومات ہوں جو ایف 35 لڑاکا طیارے کو ڈھونڈنے میں مددگار ثابت ہوسکیں تو فوری طور پر بیس ڈیفنس آپریشنز سینٹر کے نمبر پر رابطہ کریں۔
طیارے کو ڈھونڈنے کیلئے سرچ ٹیم مولٹری جھیل، مارین جھیل اور چارلسٹن کے شمال میں کارروائی کر رہی ہے۔
امریکا کی خاتون کانگریس رکن نینسی میس نے کہا کہ ایک ایف 35 لڑاکا طیارہ کیسے گمشدہ ہوسکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ طیارے میں کوئی ٹریکنگ ڈیوائس کیوں نہ تھی؟ اب ہمیں لڑاکا طیارہ ڈھونڈنے کیلئے عوام سے درخواست کرنا پڑ رہی ہے۔
Comments are closed.