امریکی ریاست آرکنساس کے شہر ڈوماس میں ہونے والے ایک کار شو میں فائرنگ سے شو میں شریک ایک شخص ہلاک اور 24 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق ہفتے کی شام ڈوماس نامی قصبے میں ہونے والے فائرنگ کے اس واقعہ میں ملوث ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ میں ملوث دیگر مشتبہ افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے پر سخت دل گرفتہ ہیں، کار شو کا یہ ایونٹ گزشتہ 16 برسوں سے ہو رہا ہے اور کبھی بھی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔
Comments are closed.