امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس چیف سیم ٹیلر نے بتایا کہ گہرے نیلے رنگ کی گاڑی نے جائے وقوعہ پر رفتار ہلکی کی اور چاروں شیشے نیچے کیے، ممکنہ طور پر اسی گاڑی میں 4 مسلح ملزمان تھے۔
پولیس چیف نے کہا کہ ملزمان نے گاڑی کے چاروں اطراف سے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، یہ واردات گزشتہ روز شام 3 بجکر 43 منٹ پر ہوئی۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے منشیات بھی برآمد کیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کے وقت وہاں منشیات کی خرید و فروخت جاری تھی۔
پولیس چیف نے کہا کہ اپنے 34 سالہ کیریئر میں انہوں نے کسی ایسے کیس پر کام نہیں کیا جس میں اتنے سارے لوگوں پر ایک ساتھ فائرنگ کی گئی ہو۔
Comments are closed.