امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ڈیری فارم میں ہولناک دھماکے اور آتشزدگی سے 18 ہزار مویشی ہلاک ہوگئے۔
ٹیکساس ایگریکلچر کمشنر سڈ ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ریاست کی تاریخ کی سب سے جان لیوا آتشزدگی تھی۔
دھماکا اور اس کے بعد آگ لگنے کا واقعہ ڈمٹ ٹاؤن کی ساؤتھ فوک ڈیری فارمز میں پیش آیا۔
فائر فائٹرز اور پولیس جائے وقوعہ پہنچے تو معلوم ہوا کہ ایک شخص آگ میں پھنسا ہوا ہے، اس شہری کو نکال کر بذریعہ ہیلی کاپٹر اسپتال بھیجا گیا۔
دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین فوری طور پر نہیں ہوسکا۔
Comments are closed.