پیر 13؍شعبان المعظم 1444ھ6؍مارچ 2023ء

امریکا: پولیس ٹریننگ سینٹر پر احتجاجی مظاہرین کا دھاوا، 35 گرفتار

امریکی ریاست اٹلانٹا میں اتوار کی شام درجنوں افراد نے پولیس کے تربیتی مرکز پر دھاوا بول دیا۔

احتجاجی مظاہرین نے تربیتی مرکز پر پتھراؤ کیا، پٹاخے پھوڑے، اینٹیں اور بوتل بم بھی پھینکے، پولیس نے درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

شام ساڑھے 5 بجے پولیس تربیتی مرکز کے قریب ایک تقریب میں شرکت کے بعد لوگوں کے جتھے نے حملہ کیا۔

اٹلانٹا پولیس چیف ڈیرن شیئربام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج نہیں مجرمانہ سرگرمی تھی۔

پولیس افسران نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آنے تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

بعد ازاں 35 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ حملہ آوروں کا سراغ لگا کر مزید گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔

پولیس اور ایف بی آئی دونوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اٹلانٹا پبلک سیفٹی ٹریننگ سینٹر کی منظوری 2021 میں دی گئی تھی، شہری حکومت کی طرف سے منظور کردہ اس مرکز کی تعمیر کیلئے 400 ایکڑ زمین مختص کی تھی جس میں سے 85 ایکڑ پر کام جاری ہے۔

سول سوسائٹی اراکین اس تربیتی مرکز کی تعمیر کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگل کی زمین پر تعمیرات نہ کی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.