بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا پاکستان کو فائزر ویکسین کی 41 لاکھ سے زائد خوراکیں عطیہ کرے گا، ترجمان وائٹ ہاوس

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو فائزر ویکسین کی41 لاکھ سے زائد خوراکیں عطیہ کرے گا۔

 وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 41 لاکھ  49 ہزار خوراکیں کوویکس کے تحت بھجوائی جارہی ہیں، امریکا پاکستان کو ویکسین کی 92 لاکھ سے زیادہ خوراکیں پہلے ہی دے چکا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہم دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.