امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا دو طرفہ تجارتی شراکت دار ہے، دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرُعزم ہیں۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر اپنے عوام کے لیے زیادہ مستحکم اور خوش حال مستقبل کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی میں امریکن بزنس کونسل، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور مشقوں کا معائنہ کیا۔
Comments are closed.