ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا کی توجہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر مرکوز ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی امیدوار یا سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں دے سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ انتخابات پاکستانی عوام کے فائدے کے لیے ہوں۔
Comments are closed.