بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: وہیل مچھلی کی کشتی کو ٹکر، کوئی نقصان نہیں ہوا

امریکی ریاست میساچوسیٹس کے ساحل پر کئی سیاح کشتی رانی کے لیے پہنچے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا۔

19 فٹ لمبی وہیل مچھلی سمندر سے نکلی اور ایک کشتی کو ٹکر ماری جس سے کشتی کچھ دیر کو ڈانواں ڈول ہوگئی۔

وہیل نے سمندر سے تقریباً دس فٹ باہر نکل کر کشتی کو ٹکر ماری تو آدھی کشتی چند سیکنڈز کے لیے سمندر میں ڈوب گئی۔

اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا نا ہی کشتی کو نقصان پہنچا۔

میساچوسیٹس کی ماحولیاتی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.