بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا نے کچھ موقعوں کے لیے بھارت سے اپنا علاقہ دینے کو کہا ہے، روس

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے بھارت سے کہا ہے کہ اپنا علاقہ کچھ موقعوں کے لیے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کو دیدے۔

روسی وزیر خارجہ کے مطابق سنا ہے امریکا کی اس حوالے سے کوشش ہے کہ بھارت کو آمادہ کیا جائے۔ 

سرگئی لاروف کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک میں عدم استحکام روکنا ہوگا۔ دہشت گردوں اور منشیات کا افغانستان سے پڑوسی ممالک جانا بند کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اپنے علاقوں میں نیٹو فوج کی موجودگی روکیں۔ وسطی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں کےمخالف ہیں، امریکی حکام فوجی اڈوں کے معاملے پر مختلف طریقے سے بات کرتے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.