بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا نے پیوٹن کی بیٹیوں پر پابندی لگادی

یوکرین پر جارحیت کے حوالے سے امریکا نے روسی اشرافیہ بشمول صدر پیوٹن اور ان کی بیٹیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پیوٹن کی دونوں بیٹیاں مختلف اہم اداروں کی سربراہ ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے بدھ کو صدر پیوٹن کی دونوں بیٹیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں، جن کے بارے میں زیادہ معلومات کبھی منظر عام پر نہیں آئیں۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر پیوٹن کی بیٹی کترینا تیخونووا ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی سربراہ ہیں جو روسی دفاعی صنعت کو مدد فراہم کرتی ہے جبکہ دوسری بیٹی ماریہ ورونوٹسوا سرکاری فنڈز پر چلنے والے جینیاتی تحقیق کے پروگراموں کی سربراہی کرتی ہیں۔

ایک سینیئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن کے اثاثے ان کے خاندان کے افراد کی آڑ میں چھپائے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.