پاکستان میں سیکیورٹی صورتِ حال بہتر قرار دے کر امریکا نے پاکستان کے لیے سفری پابندیاں نرم کردیں۔ ٹریول ایڈوائزری کو لیول فور سے لیول تھری کردیا گیا ہے۔
لیول فور کے تحت امریکی شہریوں کو ’پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز‘ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
امریکی حکومتی اور سفارتی عملے کے پاکستان میں سفر سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی فیصلے کو درست سمت میں قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں امن و سلامتی کی بہتر صورتحال کا اعتراف ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا چیلنج سے بہتر طور پر نمٹنے کا اظہار ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ٹریول ایڈوائزری میں مزید بہتری پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.